درشن کی پیاسی

قسم کلام: صفت ذاتی

معنی

١ - دید کی طالب، دیدار کی منتظر۔ "سیاں درشن کی پیاسی نراسی توری۔"      ( ١٩٠٣ء، دورنگی دنیا (نامعلوم مصنفین کے ڈرامے)، ٢٢٣:٩ )

اشتقاق

سنسکرت زبان سے ماخوذ اسم 'درشن' کے بعد 'کی' بطور حرف ربط لگا کر سنسکرت زبان سے ماخوذ اسم 'پیاسی' لگانے سے مرکب بنا۔ اردو میں بطور صفت استعمال ہوتا ہے اور تحریراً ١٩٠٣ء سے "دورنگی دنیا" میں مستعمل ملتا ہے۔

مثالیں

١ - دید کی طالب، دیدار کی منتظر۔ "سیاں درشن کی پیاسی نراسی توری۔"      ( ١٩٠٣ء، دورنگی دنیا (نامعلوم مصنفین کے ڈرامے)، ٢٢٣:٩ )

جنس: مؤنث